Skip to main content

 اگر آپ ایک فرق پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آپ چیزوں کو بہتر بنانے کی فکر کرتے ہیں، تو ہم پسند کریں گے کہ آپ United Welsh (یونائیٹڈ ویلیش) کے ساتھ کام کریں۔

ہم گھر تعمیر کرتے ہیں، معاشرے بناتے ہیں اور زندگیاں بدلتے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگ ایسا عملی طور پر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں لطف اٹھائیں۔

ہم مانتے ہیں کہ تجربے، نقطہ نظر اور پس منظر میں تنوع United Welsh (یونائیٹڈ ویلش) کو کام کرنے کے لئے ایک بہتر جگہ بناتے ہیں اور ہمارے معاشروں کے لئے بہتر نتائج تخلیق کرتے ہیں۔ ہم کام کو صرف اس نظر سے نہیں دیکھتے کہ کہ بس آپ کچھ کریں؛ بلکہ یہ کہیں نہ کہیں وہ مقام ہے جہاں سے آپ تعلق رکھتے ہیں اور آپ کی استعداد کی معراج ہے۔

اگر ہماری اور آپ کی اقدار باہم ملتی ہیں، اور ان سے ایسا لگتا ہے کہ ہم وہی ہیں جن کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔